Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain

ديکھنے کی دعوت دی تھی اور آپ نےبرداشت و نرمی فرماتے ہوئے ناراض ہونے کے بجائے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی تھی،وہ نوجوان میں ہی ہوں۔میں آپ کے اچھے اخلاق سے بے حد متأثر  ہوا اور ایک دن اجتماع میں آگیا، پھر آپ کی نظرِ کرم ہو گئی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ!میں گناہوں سے توبہ کرکے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گيا۔(تعارف امیر اہلسنت، ص ۴۰ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وار اجتماع“

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ  کے اَحکام کےمطابق  زندگی گزارنے ،نماز،روزہ اورنفل عبادات کی پابندی کرنےاور بُزرگانِ دِین  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکی سیرت پرعمل کاجذبہ بڑھانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک  دعوتِ اسلامی کےمَدَنی ماحول سےوابستہ  ہوجائیے اور ذیلی حلقےکے12مَدَنی کاموں میں خوب بڑھ  چڑھ کرحصہ لیجئے۔ذیلی حلقےکے12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کامہفتہ وار اجتماع“بھی ہے۔٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں تلاوت و نعت اور عِلْمِ دین سے بھر پور سُنّتوں بھرااِصلاحی بیان سُننے،اجتماعی طورپر ذکرُ اللہ کرنے، رِقّت انگیز دُعا میں اپنے گُناہوں سے توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ بُری صحبت سے بچنے اور اچھی صحبت اِخْتِیار کرنے کے مواقع بھی ملتے ہیں۔٭یقیناً اچھی صحبت اِخْتِیار کرنا اور مل کر اللہ کریم کا ذِکر کرنا فضیلت والا عمل ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ہے:جب لوگ کسی مجلس میں جمع ہو کر اللہکریم کا ذِکر کرتے ہیں،پھر جب وہ فارغ ہوتے ہیں تو اُن سے کہا جاتا ہے:کھڑے ہوجاؤ، بے شک تمہارے گُناہوں کو بخش دِیا گیا اور تمہاری بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دِیا گیا ہے۔(شعب الایمان، باب فی محبۃ اللہ،۱/۴۵۴،حدیث:۶۹۵)