Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain
12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مَدَنی کام”ہفتہ واراِجتماع“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”ہفتہ واراِجتماع“کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی،بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔
اِس رِسالے کے مطالعے کی بَرَکت سے آپ جان سکیں گے۔٭اِجتماعات کی اَہَمِّیَّت٭دعوتِ اسلامی اوراِجتماعات کا اِہتمام٭ہفتہ واراِجتماع کیا ہے؟٭اجتماع کا مکمل شیڈول٭اجتماع میں شرکت کرنےکے13فضائل وبرکات٭ہفتہ واراِجتماع سے مُتَعَلِّق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاسوں کے نکات٭خیرخواہ کے19نکات٭ہفتہ واراجتماع سے مُتَعَلِّق اِحتیاطوں اورمُفید معلومات پر مُشْتَمِل سُوال و جواب٭ہفتہ واراجتماع کی شرعی و تنظیمی اِحتیاطیں وغیرہ۔
آئیے!ترغیب کے لئے”ہفتہ وار اجتماع“میں شرکت کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے والے ایک عاشقِ رسول کی مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ
اِسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو!
چِیچہ وَطنی(ضِلَع ساہِیوال،پنجاب پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کی زندگی غفلت میں گزررہی تھی ،اسی دوران انہیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابَستہ ایک عاشقِ رسول کی صحبت ملی۔ان کی اِنفِرادی کوشِش نے دعوتِ اسلامی کے قریب کردیا اور وہ مدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئے ۔جب پہلی بار ہفتہ وار اجتماع میں شریک ہوئے تو اوّل تاآخِربیان سننے کی سعادت حاصل کی،یہ سب کچھ بَہُت اچّھالگا لیکن جب اجتِماع میں شریک اسلامی بھائی ایک آواز میں ذِکرُاللہ میں مصروف ہوئے تو