Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain

خلاف کوئی بات نہ سُنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی  رکھے۔٭ اُس کے بچّوں سے نَرم گُفتگو کرے ،٭ اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا عِلْم نہ ہو اِن کے بارے میں اُس کی رَہنمائی کرے۔(اِحیاءالعلوم،۲/۲۶۷،ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

٭عِلْم و حِلْم کی دعا

          دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے مَدَنی حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق”علم و حلم کی دعا“یاد کروائی  جائے گی۔دُعا یہ ہے:

اَللّٰهُمَّ اَغْنِنِيْ بِالْعِلْمِ وَزَيِّنِّيْ بِالْحِلْمِ وَاَكْرِمْنِيْ بِالتَّقْوٰى وَجَمِّلْنِيْ بِالْعَافِيَةِ

(مسند الفردوس،۱/۴۶۹،حدیث:۱۹۰۶)

ترجمہ:اے اللہ پاک!مجھے عِلْم کے ذریعے غنی کردے اور بُردباری کے ذریعے مجھے زینت بخش دے اور تقویٰ کے ذریعے مجھے عزت دے اور عافیت کے ذریعے مجھے جمال  عطا فرما۔(فیضانِ دعا،ص۲۷۴۔۲۷۳)

٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72 نیک کام(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!72نیک کام کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خودبھی72نیک کام کے رِسالے سے آج غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک کاموں پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔