Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain
مہربانی ہے کہ آپ ان کے لئے نرم دل ہیں
اس آیت میں رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیارے اَخلاق(Manners) کا بیان کیا جارہا ہے،چنانچہ ارشاد فرمایا:اے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!،اللہ پاک کی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر کتنی بڑی رحمت ہے کہ اس نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نرم دل، شفقت فرمانے والا اور رحم و کرم فرمانے والا بنایا اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مزاج میں اتنا زیادہ لُطف و کرم(پیدافرمایا) اور شفقت و رحمت پیدا فرمائی کہ غزوۂ اُحد کے دن آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے غُصّہ کا اظہار نہ فرمایا حالانکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کو اس دن بہت زیادہ تکلیف پہنچی تھی اور اگرآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سخت مزاج ہوتےاور لوگوں سےمیل جول میں سختی سے کام لیتے تو یہ لوگ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے دُور ہوجاتے۔اے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! آپ ان کی غلطیوں کومعاف کردیں اور ان کیلئے دعائے مغفرت فرمادیں تاکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سفارش پر اللہ پاک بھی انہیں معاف فرمادے۔ (صراط الجنان،۲/۸۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح سونا نَرْم ہوکر زیور بنتا ہے،لوہا نرم ہوکر ہتھیاربن جاتاہے اور مٹی نرم ہوکر کھیتوں کی ہریالی کا سبب بنتی ہے، اسی طرح اِسلامی تعلیمات کے مطابق کی جانے والی”نرمی“ایسی خوبی ہے جس کی وجہ سے انسان کے اندر رحمت،شفقت،آسانی،معافی اور برداشت جیسی اچھی خوبیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔آئیے!ترغیب کیلئے نرمی کے فضائل پر مُشْتَمِل3 فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے،چنانچہ