Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain

بے اختیار ہنسی آگئی کہ یہ لوگ کیا پاگلوں کی طرح شُروع ہو گئے ہیں!(اللہ پاک کی پناہ)اِسی طرح کے وسوسوں میں مشغول تھےکہ روحانیّت کا ایک ایسا جھونکا آیا کہ وہ بھی ذِکْرُاللہ کرنے لگ گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِس ذکر و دعا کی بَرَکت سے طبیعت میں سنجیدگی پیداہوگئی اور پچھلے گناہوں سے توبہ کر کے نیکیوں کے راستے پرآگئے۔چہرے پرداڑھی مبارَک اور سر پر عمامہ شریف کاتاج سجالیا۔ان کے والدِمحترم نے بھی داڑھی شریف سجالی ہے اور تمام گھروالے سِلسلۂ قادِریہ،عطاریہ میں داخِل ہو چکے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

مجلس ہفتہ وار اجتماع

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش107شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے،انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس ہفتہ وار اجتماع‘‘ بھی ہے۔ مجلس ہفتہ وار اجتماع عموماً3سے5 ارکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا شیڈول بنانا،تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔اسپیکر،لائٹس کا مناسب انتظام کرنا،وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا،اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا،قالین،دریاں اور چٹائیاں بچھانا،اِجتماع کے اختتام پر اُٹھانا،اسٹالز،وضوخانہ اورمسجد کی چھت پر گفتگو میں مصروف  اسلامی بھائیوں کو  نرمی و شفقت سے سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانا،ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل لگانا،اسٹالزپر مکتبہ المدینہ کے کتب و رسائل کی فراہمی اور غیر شرعی و غیر اخلاقی لڑیچر اور غیر معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت پر نظر رکھنا،اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا انتظام کرنا، جوتے