Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain

رکھنے کے لئے چوکیاں بنا کر ترتیب سے جوتے رکھنا،ہر بستے کی جگہ مخصوص کرنا بلکہ ممکنہ صورت میں پینا فلیکس بینر یا بورڈ لگانا وغیرہ اس مجلس کی  ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔اللہ کریم”مجلس ہفتہ وار اجتماع“کومزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارےپیارے اسلامی بھائیو!ہم نرمی پیدا کرنے کے بارے میں سُن رہے تھے۔یاد رکھئے!اگر ہم اپنے گھر میں مَدَنی ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،والداوروالدہ کو نیکی کی دعوت دینی ہے تو  اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،بہن بیٹی کو باپردہ بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے بیٹے کو نمازی بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،دوستوں کو بُرے اعمال سے بچانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے آفس والوں  کوسُنّتوں بھرے اجتماع میں لانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے ماتحتوں کو اپنا بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی ،قافلے،72نیک کام،مدرسۃ المدینہ بالغان اور دِیگر مَدَنی کاموں کے لیے اسلامی بھائیوں کا ذہن بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی۔اےاللہپاک! تیرے محبوب صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مُسکراہٹ کا صدقہ ہمیں نرمی عطا فرما دے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اےعاشقانِ رسول!یہ بات ذہن نشین رہے!جو لوگ سخت مزاج ہوتےہیں لوگ ان کےقریب آنے اور ان سے بات کرنےسےکَتراتے ہیں،ایسےسخت مزاج افراد کو معاشرے میں عزّت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا،ان کی پیٹھ پیچھے کچھ اس طرح کی باتیں کہیں جاتی ہیں مثلاً’’بھئی  فلاں سے بچ  کر رہنابڑا  سخت مزاج  ہے‘‘،’’ چھوٹی چھوٹی باتوں پر سب کے سامنے ذلیل کردیتا ہے‘‘،’’ہر