Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِؕ   (پ۲۶، محمد: ۱۹)         

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور اےمحبوب اپنے خاصّوں اور عام مسلمان مردوں اور عورتوں  کےگُناہوں کی معافی مانگو۔

       حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےایک شخص کو اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ (یعنی اےاللہ!میری مغفرت فرما) کہتےسنا۔فرمایا:اگرسب مسلمانوں کوشاملِ دُعاکرتاتوتیری دُعامقبول ہوتی۔( ردّ المحتار، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، آداب الصلاۃ، مطلب: في الدعاء بغیر العربیۃ،۲/۲۸۶)

      پىاری پىاری اسلامى بہنو!ہمیں بھی چاہئےکہ اپنی دُعاؤں میں تمام مسلمانوں بالخصوص والدین اور اپنے اساتذہ کو ضرور یاد رکھا کریں، یادرکھئے!٭دُعا دُنیا و آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔٭دُعا اللہ کریم  سے مُناجات کرنے،اس کاقُرب حاصل کرنے،اس کی عظیم بارگاہ سے مُرادیں پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔٭دعا بخشش و مغفرت کا پروانہ حاصل کرنے اور دُنیوی و اُخروی مَصائِب و مُشکِلات کےحل کا نہایت آسان اور مُجَرَّب ذریعہ ہے۔ ٭دُعا ایک بہترین عبادت اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّت ِ مُبارکہ ہے۔٭دُعا گنہگار بندوں کےحق میںاللہ کریم کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت وسعادت ہے۔

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

      پىاری پىاری اسلامى بہنو!ہم حضرت سیّدنابلالِ حبشیرَضِیَ اللہُ عَنْہُکےعشقِ رسول کے واقعات  سن رہی تھیں،ایمان لانےاور غُلامی سے آزادی پانے کے بعد عاشقِ بے مثال حضرتِ سیِّدُنابلال رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نےاپنی زندَگی کےحسین ایّام سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں گزارے،یقینا حقیقی عاشق جب  اپنےمحبوب کا دیدار نہ کرے تو اسے کسی پل چین