Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

۱۷۵)

شکرکی سنتیں اور مدنی پھول

پىاری پىاری اسلامى بہنو!آئیے!شکر  کے بارےمیں چند مدنی پھول سننےکی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصطفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:اللہپاک کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہکریم کا شکراداکرے۔(مسلم،کتاب الذکر والدعاء، الخ، باب استحباب حمد اللہ۔۔۔الخ،ص۱۱۲۲،حدیث۶۹۳۲)(2)فرمایا:تمہیں چاہئےکہ زبانیں ذکرسےاور دل شُکر سے تر رکھو۔(شعب الایمان،باب فی محبة اللہ،فصل فی ادامة ذکر اللہ،۱/۴۱۹،حدیث:۵۹۰،ملتقطاً) ٭ شکر اعلی درجےکی عبادت ہے۔( شکر کے فضائل،ص۱۲)٭اللہ پاک  کی نعمتوں پرشکرواجب ہے۔ (خزائن العرفان، پ۲،البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲)٭شکر کی توفیق عظیم سعادت ہے۔(ایضاً ،ص۱۲)٭شکر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔(ایضاً ،ص۱۲)٭شکرہی سےنعمتیں زیادہ ہوتی ہیں۔(ایضاً ،ص۱۲) ٭شکراللہ والوں کی عادت ہے۔(ایضاً ،ص۱۲)٭نعمت ملنے پراللہپاک کاشکراداکرنےکی صورت میں بندہ عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔(صرا ط الجنان ،۴/۴۰۶)٭عبادت بغیر شکر کے مکمل نہیں ہوتی۔(بیضاوی،۱/۴۴۹، پ۲، البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲) ٭ شکر تمام عبادتوں کی اصل ہے۔(تفسیر کبیر،۲/۱۹۱ پ۲،البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲) ٭حضرت سیّدناابوبکر شِبْلیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتےہیں:شکریہ ہےکہ نظرنعمت عطاکرنےوالےپرہونہ کہ نعمت پر۔(احیاء العلوم، کتاب الصبروالشکر،۴/۱۰۳)٭حضرت سیّدناابوسلیمان واسطیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کی نعمتوں کویادکرنےسےدل میں اللہ پاک کی محبت پیدا ہوتی ہے۔(تاریخ مدینہ ابن عساکر،۳۶ /۳۳۴، حدیث: ۴۱۳۳)٭حضرت سیّدناعمر بن عبدالعزیزرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں: اللہپاک کی نعمتوں کوشکر کے