Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

رَضِیَ اللہُ عَنْہُکو یہ مقام و مرتبہ کس عمل کے سبب حاصل ہوا،آئیے سنتی ہیں:چنانچہ

جنت میں لےجانے والاعمل

       حضرتِ سَیِّدُنا بریدہرَضِیَ اللہُ عَنْہُسے روایت ہےکہ ایک صبح نبی کریمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَبیدار ہوئے توحضرت سیِّدنا بلالِ حبشیرَضِیَ اللہُ عَنْہُسےفرمایا:اے بلال!کونسی چیزتمہیں مجھ سے پہلے جنت میں لے گئی؟آج شب میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے تمہارے قدموں کی آواز سنی۔تو حضرتِ سیدنابلالرَضِیَ اللہُ عَنْہُنےعرض کیا:یارسولاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!میں(وضوکرنےکےبعد)ہمیشہ دو رکعتیں پڑھ کراذان دیتاہوں اور جب بے وضو ہوجاتاہوں تو فوراً وضو کرلیتا ہوں تو رحمتِ عالمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےفرمایا(اچھا!)یہی وجہ ہے۔(ترمذی، کتاب المناقب، باب فی مناقب ابی حفص۔۔ ۔ الخ، ۵/۳۸۵، حدیث:۳۷۰۹ملتقطا)

       پىاری پىاری اسلامى بہنو!سناآپ نےکہ سیّد نا بلالِ حبشیرَضِیَ اللہُ عَنْہُکونفل نماز کاکیساجذبہ تھاجب بھی وضو کرتے تو دو رکعت نماز تحیۃ الوضو اادا فرماتے اور ایک طرف ہم اپنے کردار کی طرف نگاہ دوڑائیں تو ہمارا حال یہ ہےکہ نوافل کےساتھ ساتھ فرائض وواجبات سے بھی روگردانی کرتی نظر آتی ہیں، سہیلیوں کے ساتھ فضول  باتوں میں گھنٹوں ضائع کردیتی ہیں لیکن  نماز کے لئے ٹائم نہیں۔ شادی کی دعوت میں  دو گھنٹے پہلےپہنچ جاتی ہیں  لیکن نماز کے لئے پہلے سے تیاری کرنے کاوقت نہیں۔اپنی زندگی کےمقصد(Purpose of  life)کو بُھول کرشب وروز حُقُوقُ اللہکی پامالی  میں بسر کررہی ہیں۔ یاد رکھئے !نماز حُقُوقُ اللہ میں سے انتہائی اہم فریضہ ہے، نماز ضائع کرنے والوں کو قبرو حشر میں دردناک  عذابات کا سامنا کرنا پڑے گا،چنانچہ