Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

ہیں:خدا کی قسم !میری معلومات میں ایک رات بھی ایسی نہیں کہ اُنہوں  نےیہ دُعا نہ مانگی ہو۔ (ابو داود ، کتاب الصلاۃ ،باب الاذان فوق المنارہ،۱/۲۱۹،حدیث:۵۱۹)

       پىاری پىاری اسلامى بہنو!بیان کردہ واقعہ سےدومدنی پھول حاصل ہوئے:

پہلامدنی پھولیہ حاصل  ہواکہ جب اَذان سے پہلےقریش کیلئےدُعائیہ کلمات کہناجائز اورسُنَّتِ بلالی ہے توپھراَذان سےپہلےسرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کیلئےدُعاکرنایعنی دُرُودوسلام پڑھنا بھی یقیناً جائز بلکہ کثیر اَجروثواب کا باعث ہے۔

دوسرا مدنی پھولیہ  حاصل ہواکہ سَیِّدُنا بلا لرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اذان سے پہلے اپنے لئےاورحضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےقبیلےوالوں کےلئےبلا ناغہ دُعائیہ کلمات کہتے۔ہمیں بھی چاہئےکہ جب دعا کریں تو صرف  اپنےلئےہی  نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کےلئےدعاکریں ،کیونکہ دُعا کی قبولیت  کےآداب میں سےیہ بھی ہےکہ جب ہم اپنےلیے دُعا مانگیں تو سب اہلِ اسلام کواس دُعا میں شریک کریں۔اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں کہ اگردُعا مانگنے والا خود قابلِ عطا نہیں تو کسی بندے کا طُفَیلی ہو کر مراد کو پہنچ جائے گا۔

حضرت سَیِّدُناابوالشیخ اصبہانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےحضرت سَیِّدُناثابت بُنانیرَحْمَۃُ   اللّٰہ  عَلَیْہ سےروایت کی: ہم سےذکرکیاگیا،جوشخص مسلمان مَردوں اورعورتوں کےلیےدُعائےخیرکرتاہےقیامت کوجب ان کی مجلسوں پر گزرے گاتو ایک کہنے والا کہے گا:یہ وہ ہے  جوتمہارے لیے دُنیا میں دُعائے خیرکرتاتھا پس وہ اس کی شفاعت کریں گےاور جناب اِلٰہی میں عرض کر کےاسے جنت میں لے جائیں گے۔

قرآن ِکریم کے پارہ  26،سورہ محمد،آیت نمبر19میں تمام مسلمانوں کیلئے دُعا کرنے کے بارے میں اللہپاک ارشاد فرماتا ہے: