Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سےدشمنی رکھنے والے اللہ پاک ، اس کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لَعْنَت کے حَقْ دار ہیں۔ اس لیے ہمیں صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کے ساتھ ہمیشہ پیار اورادب کا تعلق رکھنا چاہیے ، اللہ پاک ہمیں صحابۂ کرام   رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ  کی مَحَبَّت میں ہمیشہ گم رکھے ، ان کی محبت کا چراغ ہمارے دلوں میں سدا روشن رہے اور ہم یہی جلتا ہوا چراغ لے کر قبر میں جائیں اور اس کی بَرَکت سے ہماری قبر کا اندھیرا دور ہوجائے۔ آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَہلِ بَیْت رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی مَحَبَّت کی اَہَمِّیَّت

اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بَیْت!صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کے ساتھ ساتھ اَہلِ بَیْتِ اَطہار رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے مَحَبَّت و عقیدت کا دم بھرنا بھی ضروری ہے۔ صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے مَحَبَّت ہو اور دل مَعَاذَ اللہ اَہلِ بَیْت ِاطہار رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی دشمنی سے بھرا ہو ، یا اَہْلِ بَیْت رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی مَحَبَّت تو دل میں ہو ساتھ ہی صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے مَعَاذَاللہ دُشمنی کے بیج بھی دل میں ہوں ایسا ہرگزنہیں ہوناچاہیے۔ لہٰذا

بندۂ مومن کے لیے لازمی(Necessary) ہے کہ وہ صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے بھی مَحَبَّت رکھے اور ساتھ میں اَہلِ بَیْت ِاطہار رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کا بھی ادب و تعظیم کرنے والا ہو۔ صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سچے اوروفاکرنے والےساتھی ہیں تو اَہلِ بَیْتِ اطہار رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اولاد ہیں۔ مُصْطَفٰے کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اپنی سچی مَحَبَّت کا اِظہار کرنے کے لئے ہمیں بھی اپنے دل میں اَہلِ بَیْت کی مَحَبَّترکھنی چاہیے۔ ٭ “ سَیّدوں کی مَحَبَّتایمانِ کامل کی نشانی ہے ، ٭ “ سیّدوں کی مَحَبَّتجنّت میں لے جانے کا سبب ہے ، ٭ “ سیّدوں کی