Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

مَحَبَّتدوزخ سے بچائے گی ، ٭ “ سیّدوں کی مَحَبَّتعشقِ رسول کا تقاضا ہے ، ٭ “ سیّدوں کی مَحَبَّتقبر و آخرت میں کام آئےگی ، ٭ “ سیّدوں کی مَحَبَّتان کی سیرت اپنانے کا ذہن دیتی  ہے ، ٭ “ سیّدوں کی مَحَبَّتاللہ پاک اور کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا پانے کا ذریعہ ہے ، ٭ سیّدوں کی مَحَبَّتسے اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مَحَبَّت نصیب ہوتی ہے۔ الغرض “ سیّدوں کی مَحَبَّتدنیا و آخرت کی بے شمار بھلائیوں کو پانے کا ذریعہ ہے۔ یہاں تک کہ “ سیّدوں کی مَحَبَّتشفاعتِ مُصْطَفٰے حاصل ہونے کا بھی  ذریعہ ہے ، جیساکہ

نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ شفاعت نشان ہے : جو شخص وَسِیلہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ میری بارگاہ میں اس کی کوئی خدمت ہو ، جس کے سبب میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں ، اُسے چاہئے کہ میرے اِہلِ بَیْت(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ)کی خدمت کرے اور اُنہیں خُوش کرے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ!کس قدر خُوش قسمت ہے وہ مسلمان جومَدَنی رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آلِ پاک کی خوشی کا سبب بنے اور اسی وجہ سے وہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شفاعت کا اُمید وار بن جائے۔ جبکہ کتنا بدنصیب ہے وہ شخص جو اَہلِ بَیْتِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے دشمنی رکھے اور اسی دشمنی میں زندگی گزار دے۔

یاد رکھئے!جس طرح اَہلِ بَیْتِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے مَحَبَّت کرنا رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کرنا ہے ، ایسے ہی اَہلِ بَیْتِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سے دشمنی رکھنا گویا آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے دشمنی ہے۔ وہ لوگ جو اہلِ بیت پاک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سےدشمنی رکھتے ہیں اور ان کی شان میں بکواسات


 

 



[1]     برکاتِ آل رسول ،  ص ۱۱۰