Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

مکتبۃ المدینہ سے حضراتِ حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کے تعلق سے اَمِیرِ اہلسنّت حضرت مَولانا محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے  چار (4)رسائل : امامِ حسین کی کرامات(64 صفحات) ، امامِ حسن کی 30 حکایات(28صفحات) ، کربلا کا خونی منظر (40صفحات)اور حسینی دولہا(16صفحات)ہدیۃًطلب کیجئےاور مطالعہ فرمائیے۔

مجْلِس مدرسۃ المدینہ بالغان

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَہلِ بیتِ اَطہار و صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُم اجمعین  کی مَحَبَّت سے اپنے دلوں کو سرشار کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ اَہل بَیْت و عاشقانِ صحابہ کی صحبت اختیار کیجیےاورخدمتِ دین کے لئے اپنی خدمات پیش کیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ  اسلامی     کم و بیش107 شعبہ جات  میں دینِ متین کی خدمت  سر انجام دے رہی ہے۔ انہی میں سے  ایک مدرسۃ ُالمدینہ بالِغان بھی ہے جس میں بالغ(بڑی عمر کے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات(مثلاًمساجد ، دفاتر ، مارکیٹ ، دُکان وغیرہ) اورمختلف اوقات میں فی سبیل اللہ  ناظرہ تعلیمِ قرآن  کے ساتھ ساتھ نمازکے  بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں ، سُنّتیں اورآداب سکھائے جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اچھی صحبت کے فوائداوراس کی برکات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چندفوائد اور اس کی برکات سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے2فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ