Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

بھرے ہوئے جام پی رہے ہوں گے۔ یہ کتنی بڑی بدنصیبی ہے۔ اللہ  پاک اَہلِ بَیْت رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی مَحَبَّت سے ہمارے دلوں کو آباد فرمائے اور مرتے دم تک ہم اسی مَحَبَّت پر قائم  رہیں اور قیامت میں رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت سے بھی فیض یاب  ہوں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ہاتھوں سے آبِ  کوثر کے جام بھی پئیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حوضِ کوثر کیا ہے؟

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حوضِ کوثر کیا ہے ، اس بارے میں حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں : یہ حوض نبی(کریم) صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مَرْحَمَت (عنایت) ہوا ، حق ہے۔ اِس حوض کی مَسافت(دُوری)ایک مہینا کی راہ ہے ، اس کے کناروں پر موتی کے قُبے(گنبد) ہیں ، چاروں گوشے(کنارے)برابر ہیں ، اس کی مٹی نہایت خوشبودار مُشک کی ہے ، اس کا پانی دُودھ سے زیادہ سفید ، شہد سے زیادہ میٹھا اور مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے اور اس پر (رکھے ہوئے)برتن  ستاروں سے بھی گنتی میں زیادہ ہیں۔ جو اس کا پانی پئے گا کبھی پیاسا نہ ہوگا ، اس میں جنت سے دو پر نالے(Drains) ہر وَقْت گرتے ہیں ، ایک سونے کا ، دوسرا چاندی کا ہے۔ (بہارِشریعت ، ۱ / ۱۴۵)

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام “ مدرسۃالمدینہ بالغان “

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مَحَبَّتِ اَہلِ بَیْت بڑھانے اور ان کی سیرتِ طیّبہ  پر عمل کا جذبہ پانے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجانا بھی ہے ، اس کے علاوہ اپنی مصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وَقْت ذیلی حلقے کے12مَدَنی