Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

کاموں کے لئے بھی نکالئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ اِن مَدَنی کاموں میں شامل ہونے کی بَرَکت سے ہم  فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کے بھی عادی بن جائیں گے ، فرائض و واجبات ، سُنّتوں اور مُسْتَحَبَّات پر بھی عمل کا جذبہ ملے گا ، نیکی کی دعوت دینےوالی سُنّت پر عمل کا موقع ملے گا ، عاشقانِ رسول کی صحبت ملے گی ، نیک اعمال پر اِستقامت نصیب ہوگی۔

12مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کاممَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان “ میں پڑھنا یا پڑھانا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سےدُرُسْت قرآنِ کریم پڑھنا نصیب ہوتا ہے ، ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان نماز ، وُضو اور غُسْل وغیرہ ضروری اَحکام سیکھنےکا بہترین ذَرِیْعہ ہے ، ٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان میں حاضِری کی بَرَکت سےاچھی صُحبت نصیب ہوتی ہے ، ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانےکی سعادت ملتی ہے ، ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے عِلْمِ دِین کی دَولت نصیب ہوتی ہے ، ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مسجدمیں بیٹھنےکاثواب ملتا ہے۔ آئیے! مَدرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت پر مُشْتَمِلایک واقعہ سُنئے اور جُھومئے ، چُنانچہ

مسجد میں درس دینے والے بن گئے

کراچی ، (پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے فلمیں  ڈِرامے دیکھنے ، گانے باجےسُننے اوربدنگاہی کرنے کے عادِی تھے ، نمازوں  کی پابندی کا بھی ذِہْن نہ تھا۔ کسی اسلامی بھائی نے اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں مَدْرَسۃُ المدینہ(بالِغان)میں شِرکت کی دعوت دی ، اُنہوں نے مَدْرَسۃُالمدینہ(بالِغان)میں پڑھنا شُروع کردیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہمدرَسۃُ المدینہ(بالِغان)کی بَرَکت سے ہفتہ وارسُنّتوں  بھرے اِجتماع میں شِرکت کا معمول بَن گیا