Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

کرتے ہیں ، ایسوں کو سوچنا چاہیے کہ کل قیامت کے دن جب نبیِّ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان سے منہ موڑ لیں گے تو پھر یہ کدھر جائیں گے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خود اپنے اَہلِ بَیْت رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ سےدشمنی رکھنے پر وعیدیں  ارشاد فرمائی ہیں۔ آئیے!عبرت کے لیے 3وعیدیں سُنتے ہیں :

1۔   جو اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ)سے جنگ کرے میں اس سے جنگ کرنے  والا ہوں اور جو ان سے صلح کرے ، اس کی مجھ سے صلح ہے۔  (ترمذی ، کتاب المناقب ، باب فضل فاطمۃ ، ۵ / ۴۶۵ ، حدیث :  ۳۸۹۶)

2۔  خبردار! جو شخص اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ)کی دشمنی پر مرا ، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگا : یہ اللہ  پاک کی رحمت سے نااُمید ہے۔  (الشرف المؤبد ، ص۷۹)

3۔  جو شخص اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ) سے دشمنی یا حسد کرے گا ، اسے قِیامت کے دن حوضِ کوثر سے آگ کے کَوڑوں سے دُور کیا جائے گا۔  (کنزالعمال ، کتاب الفضائل ، الجزء الثانی عشر ، ۶ / ۴۸ ، حدیث :  ۳۴۱۹۸)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!غور کیجئے!اَہلِ بَیْتِ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ  سے دشمنی کتنی خطرناک ہے کہ جو ان سے جنگ کرے گویا وہ آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے جنگ کرنے والا ہے اور ایسا شخص جب مرجائے گا تو قیامت کے دن اللہ پاک کی رحمت سے دُور کر دیا جائےگا ، اسی طرح قیامت میں ایسے شخص کو حوضِ کوثر  سے آگ کے کوڑے  مار مار کر دُور کر دیا جائے گا۔ وہ حوضِ کوثر جس سے نیک لوگ سیراب ہو رہے ہوں گے اور شاہِ کوثر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دستِ مبارک سے