Book Name:Faizan e Sahaba O Ahle Bait

تعریف فرمائی ہے۔

آئیے!اُن پاک ہستیوں کی شان و عظمت کے بارے میں قرآنِ پاک کی ایک آیتِ مبارکہ سُنتے ہیں ، تاکہ ہمارے دِلوں میں اُن کی عظمت و عقیدت مزید اُجاگر ہوجائے ، چُنانچہ

پارہ 11سُوْرَۃُ التَّوْبَۃ کی آیت نمبر 100 میں اِرْشاد ہوتا ہے :

رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۰۰) (پ۱۱ ، التوبۃ :  ۱۰۰)   

ترجَمۂ کنز العرفان : ان سب سے اللہ راضی ہوا اور یہ اللہ سے راضی ہیں اور اس نے ان کیلئے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ، یہی بڑی کامیابی ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ!صحابَۂ  کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی شان کس قَدر بُلند ہےکہ اللہ پاک  نے ان کے اَعمال قَبول فرماکر انہیں اپنی ہمیشہ کی رِضا اور جنّتی نعمتوں کی خوشخبری سُنائی ہے ، اس  کے علاوہ بھی دیگر کئی آیات ہیں جن میں صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی شان ، ان کامقام ، دیگر خوبیاں ا ور کمالات بیان ہوئے ہیں۔ مکی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےبھی مُختلف مَواقع پراپنے پیارے صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی عَظمت وشان بیان فرمائی اور ان کے مقام و مرتبے کو عظیمُ الشّان انداز میں اُجاگر فرمایا ہے۔ آئیے!بَرَکت حاصل کرنے کیلئے صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کی عظمت پر 3فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمسنئے ، چنانچہ

   (1ارشاد فرمایا : بے شک اللہ پاک نے مجھے چُن لیا اور میرے لئے میرے اَصحاب(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ) کو پسند فرمایا ، پھر ان میں سے میرے وزیر ، مددکرنے والےاور رِشتے دار بنائے ، فَمَنْ سَبَّہُمْ پس جو انہیں گالی دے گا ، فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلَائِکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ اس پر اللہ پاک ، اس کے فرِشتوں اورتمام