Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

لے جاتی ہے،٭جلد بازی انسان کو قبر کے گڑھے تک پہنچادیتی ہے،٭جلدبازی کے سبب نمازیں اور دیگر عبادات مثلاً نماز،روزہ،حج اور قربانی وغیرہ ضائع ہوسکتی ہیں،٭جلدبازی کرنے سے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں،٭جلدبازی دوسروں کا نقصان کروادیتی ہے،٭جلد بازی کے سبب ایک ہی کام کو بار بار کرنا پڑتا ہےجس کے سبب دیگر کام بھی تاخیر کا شکار ہوتے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے،٭جلد بازی کرنے کے سبب دوسروں کا اعتماد اُٹھ جاتا ہے،٭جلد بازی کے سبب مطلوبہ مقاصد و اَہداف  حاصل نہیں ہو پاتے،٭جلد بازی میں کوئی کتاب یا رسالہ پڑھنا کبھی فائدہ نہیں دیتا اور اس کے مضامین ذہن میں نقش بھی نہیں ہوپاتے،٭جلد بازی کے باعث تحریر،بیان اور گفتگو بے اثرو بے جان ہوجاتے ہیں،٭ جلد بازی کے سبب میاں بیوی کا مقدَّس رشتہ چکنا چُور ہوجاتا ہے،٭جلد بازی اکثر تنظیمی معاملات کے لئے بھی نقصان کا سبب بن جاتی ہے،٭جلد باز انسان مخلص لوگوں سے محروم ہوجاتا ہے،٭جلدباز انسان دلوں میں نفرتوں کے بیج بوتا ہے،٭ جلد باز انسان بڑے بڑے خطرے مول لیتا ہے،٭جلد باز انسان غلط فیصلے کرتا ہے،٭جلد بازی میں مُبْتَلا  اگر بیمار ہوجائےتو ایک جگہ سے لگ کر علاج نہیں کرپاتا،٭جلد بازی کرنے والے انسان کا مستقبل تاریک ہوسکتاہے،٭جلدباز انسان عملی قدم اٹھانے سے پہلے اس کے اچھے اور بُرے پہلوؤں پر غور نہیں کر پاتا اوریوں اکثر وہ اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے ،٭ جلد بازانسان اچھائی کو برائی اور بُرائی کو اچھائی سمجھ بیٹھتا ہے،٭جلد بازی  میں مُبْتَلا ہر ایک پر اندھا اعتماد (trust)کربیٹھتا ہے،٭جلد باز ہر کسی پر شرعی حکم لگانے میں بے باک ہوجاتا ہے،٭ جلد باز انسان کھانے پینے کے معاملے میں بھی بے احتیاطی سے کام لیتا ہے،٭جلد باز اپنی تحریک،تنظیم اور اپنےادارے کو نقصان پہنچاتا ہے،٭جلد بازانسان کی مثال اس کی طرح ہے”جو سُنے سب کی کرے مَن کی“،٭جلد باز  اپنا حق لینے کے چکر میں دوسروں کے حقوق ضائع کردیتا ہے،٭جلد باز انسان جلدی