Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

ایک سبق آموز حدیثِ پاک لکھی ہے،آئیے! سنتی  ہیں،چنانچہ

دوبار نَماز پڑھوائی

حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے،ایک شخص مسجد میں آیا، حضور رحمت عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    مسجد کے ایک کونے میں جلوہ گَر تھے،اس شخص نے نَماز پڑھی اور حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کو سلام کیا،اس سے نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے فرمایا:وَعَلَیْکَ السَّلَام لَوٹ جاؤ نَماز پڑھو تم نے نَماز نہیں پڑھی۔ وہ لَوٹ گیا نَماز پڑھی پھر آیا سلام کیا، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے فرمایا:وَعَلَیْکَ السَّلَام لوٹ جاؤ نَماز پڑھو تم نے نَماز نہیں پڑھی۔ اس نے تیسری بار یا اس کے بھی بعد عَرض کی:یارسولَ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! مجھے سکھادیجئے،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے فرمایا: جب تم نَماز کی طرف اٹھو تو وُضو پورا کرو پھر کعبے کو منہ کرو، پھر تکبیر کہو، پھر جس قدر قرآن آسان ہو پڑھ لو پھر رُکوع کرو حتّٰی کہ رُکوع میں مطمئن ہوجاؤ پھر اُٹھو حتّٰی کہ سیدھے کھڑے ہوجاؤ پھر سجدہ کرو حتّٰی کہ سجدے میں مطمئن ہوجاؤ پھر اٹھو حتّٰی کہ اِطمینان سے بیٹھ جاؤ پھر سجدہ کرو حتّٰی کہ سجدے میں مطمئن ہوجاؤ پھر اٹھو حتّٰی کہ اِطمینان سے بیٹھ جاؤ پھر اپنی ساری نَماز میں یہی کرو۔  (بخاری،کتاب الاستئذان، ۴/۲۷۱،حدیث: ۶۲۵۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کردہ حکایت سے4نکات حاصل ہوئے:(1) پہلا نکتہ یہ کہ پہلے کے لوگ سلام  جیسی پیاری پیاری سنت پر عمل کرنے والے ہوتے تھے،خواہ کتنی ہی بار ملاقات کرنی ہوتی مگر وہ سلام کرنا نہ بھولتے تھے۔افسوس!آ ج کل دیگر سنتوں کی طرح یہ سُنّت بھی ختم ہو تی نظر