Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

کہ اُسے خبر بھی نہیں ہوتی،لیکن جو شخص کوئی عملی قدم اٹھانے سے پہلے خوب غورو فِکرکرلیتا ہے تو اُسے اِس کام میں بصیرت حاصِل ہو جاتی ہے، لہٰذا جب تک کسی کام میں بصیرت حاصِل نہ ہو تواُس میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے سوائے اُس کام کے جس کا فوراً کرنا واجِب ہو اور اُس میں غورو فِکر کی کوئی گنجائش ہی نہ ہو۔((الزواجرعن اقتراف الکبائر،۱/۱۸۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سڑک پار کرنے میں جلدبازی

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہمارے ملک میں ٹریفک حادثات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے،کیا کبھی ہم نے غور کیا کہ آخر ایسا کیوں ہورہا ہے؟تو یاد رکھئے!اس کا ایک بہت بڑا سبب جلدبازی بھی ہے۔اسی جلد بازی کے سبب گاڑیوں والے آپس میں ٹکرا رہے ہیں،اسی جلد بازی کے سبب گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے،اسی جلد بازی کے سبب راہ چلتے لوگ کچلے جاتے ہیں،اسی جلد بازی کے سبب گاڑی چلانے والا نہ صرف اپنا بلکہ دوسروں کا نقصان کربیٹھتا ہے،اسی جلدبازی کے سبب کئی لوگ زخمی بھی ہوجاتے ہیں،اسی جلدبازی کرنے کے نتیجے میں زندگی بھر کے لئے معذوری گلے پڑجاتی ہے، اسی جلدبازی کے سبب بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،وغیرہ۔یاد رکھئے! سڑک پار کرنے میں جلدبازی کرنا بھی انسان کو گھر کے بجائے قبرستان  پہنچاسکتا ہے،لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سڑک پارکرنے میں جلدبازی کرنے سے بچیں، صبر و احتیاط سے کام لیں۔اِنْ شَآءَاللہ   اس کی برکت سےحادثات میں واضح کمی نظر آئے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد