Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

سمجھتا ہے۔(نزہۃ القاری،۵/۵۶۸)٭امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: پڑوسی کے حُقُوق میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے سلام کرنے میں پَہَل کرے۔(اسلامی بہن اسلامی بہن ہی سے پردے میں رہ کر سلام کرے)٭ اُس سے طویل گفتگو نہ کرے ،٭اُس کے حالات کے بارے میں زیادہ پُوچھ گچھ نہ کرے۔٭ وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے،٭مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے۔٭ خوشی کے موقع پر اُسے مبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خوشی میں شرکت ظاہِر کرے ٭اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ،٭ چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے۔٭ اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔٭ وہ اپنے گھر میں جو کچھ لے جارہی ہے اُسے دیکھنے کی کوشش نہ کرے۔٭اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے، ٭اگر وہ کسی حادِثے یا تکلیف میں مبتلا  ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔٭ اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی   رکھے۔ (اِحیاءالعلوم،۲/۲۶۷ملخصاً)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِشریعت حصّہ16 (312صفحات)120 صَفحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے ”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد