Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

نہ کیجئے٭ ادائے قرض میں جلد ی کیجئے٭سلام میں پہل کیجئے٭حجِ فرض کے لئے جانے میں دیر نہ کیجئے ٭غُسْل فرض ہونے پر  غُسْل کرنے میں جلدی کیجئے  گناہوں سے جلد توبہ کر لیجئے٭ نیک بننے میں جلدی کیجئے٭راہ خدامیں خَرچ کرنے میں دیر نہ کیجئے٭اولاد جوان(young) ہو جائے تو جلد شادی کر دیجئے٭ مہمان کو جلد کھانا کھلا دیجئے٭ کسی کی اِصلاح کرنے میں دیر نہ کیجئے ٭حق ضائع کرنے کی معافی مانگنے میں جلدی کیجئے٭ ثوابِ جاریہ کمانے میں جلدی کیجئے۔

سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کے  تعارف کی جھلکیاں

پیاری پیاری اسلامی بہنو! 20 ذوالحجۃ الحرام  کو حضرت عبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِکا وصال ہوا ، لہذا آیئے !برکت کے لئے  سیدعبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کا مختصر تعارف سنتی ہیں:چنانچہ  

٭حضرت سید عبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ 98ھ میں اس دنیا میں جلوہ گر ہوئے۔٭حضرت سید عبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ نے مدینہ منورہ میں آنکھ کھولی۔٭آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کے والد صاحب کا نام حضرت سید محمد نفس ذکیہ تھا۔٭حضرت سید عبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ حَسَنی حُسینی سیِّد ہیں۔ ٭ آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے والد صاحب کے زیر سایہ مدینہ منورہ میں ہی ہوئی۔٭آپ علمِ حدیث میں ماہر تھے۔٭ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ میں علم کے جو ہر موجو د تھے، آپ نے اپنے علم کی تابانیوں سے کئی لوگوں کو منور کیا۔٭آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ 12 برس تک اسلام کی تبلیغ میں سرگرداں رہے اور مقامی آبادی کے سینکڑوں لوگوں کو اسلام سے مشرف  کیا۔٭آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ نہایت عابد زاہد متقی بلند ہمت،دین کا درد رکھنے والے اور لوگوں پر انتہائی شفیق اور مہربان تھے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کے اخلاقِ کریمانہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے۔٭ حضرت  سیدعبداللہ شاہ غازی سندھ میں داخل ہونے والے پہلے سادات