Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

بزرگ و مُبلغ تھے۔٭ذی الحج 151ھ میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ  شہید ہوئے۔ ٭ کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ  کا مزار پُر انوار اپنی برکتیں لٹارہا ہے اور اپنی نورانیت اور برکت سے اس شہر کو خصوصاً اور پورے پاکستان کو عموماً اپنی رحمت میں لیے ہوئے ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سنت کی فضیلت اورپڑوسی کےبارے میں  نکات

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور بیعت  کےمدنی پھول بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

پڑوسی کےبارے میں نکات!

آئیے !امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے’’قیامت کا امتحان‘‘سے  پڑوسی کے بارے میں چند نکات سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ پہلے دو فرامینِ مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1)فرمایا:اللہپاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے ساتھ خیر خواہی کرے۔ ( تِرمِذی، کتاب البر ولصلۃ ،باب ما جاء فی حق الجوار،۳/۳۷۹ ،حدیث:۱۹۵۱)(2) فرمايا: جس نے اپنے پڑوسی کو اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا دی۔ (الترغِیب والترہِیب،۳/۲۸۶، حدیث: ۳۹۰۷ )٭’’نُزہۃُ القاری‘‘میں ہے: پڑوسی کون ہے اس کو ہر شخص اپنے عُرف اور معاملے سے


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵