Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

فرمایا:تم نے چالیس سال سے بالکل نَماز ہی نہیں پڑھی اور اگر اِس حالت میں تمہیں موت آگئی تو دینِ محمدی پرنہیں مرو گے۔(نسائی ،کتاب السھو،باب تطفیف الصلاۃ،ص ۲۲۵حدیث:۱۳۰۹)

نمازسے متعلق ضروری احکام جاننے اور سیکھنے کے لئے امیر اہلسنت کی کتاب”نماز کے احکام“  کا مطالعہ فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!افسوس!قرآنی احکامات اور تعلیماتِ مصطفوی سے دوری کے سبب آج معاشرے کا ایک بڑا طبقہ جلد بازی کی اس بُری آفت میں مُبْتَلا دکھائی دیتا اور بعد میں پچھتاتا ہے۔آئیے!جلد بازی کے چند مزید  نقصانات کے بارے میں سنتی ہیں تاکہ اگر ہم میں کوئی اس بُری آفت میں مُبْتَلا ہو تو اسے اپنا احتساب کرنے کا موقع (Chance)مل سکے:

جلدبازی کے نقصانات

یاد رکھئے!٭جلدبازیاللہ پاک کو ناپسند ہے،٭جلدبازی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے،٭ جلدبازی سے بنے ہوئے کام بھی بگڑجاتے ہیں،٭جلدبازی ناکامیوں کا منہ دکھاتی ہے،٭جلدبازی پچھتاوے کا سبب بنتی ہے،٭جلد بازی سے عزت و وقار دونوں خراب ہوتے ہیں،٭جلدبازی کے باعث بار بار معافیاں مانگنی پڑتی ہیں،٭جلدبازی ترقی کی راہ میں رُکاوٹ بن جاتی ہے،٭جلدبازی دوسروں کی نظر میں شرمندہ کروادیتی ہے،٭جلدبازی مالدار انسان کو کنگال کروادیتی ہے،٭جلد بازی کرنے سے انسان اپنے حق سے بھی محروم ہوجاتا ہے،٭جلدبازی بسا اوقات ہاتھ پاؤں تُڑوادیتی ہے، ٭جلدبازی انسان کو ہسپتال کے بستر تک پہنچادیتی ہے،٭جلدبازی انسان کو موت کے منہ میں