Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

دھوکہ کھاجاتا ہے،٭جلدباز مسلمانوں کو تکلیفیں دینے کا بھی سبب بنتا ہے،٭جلد باز کی مَذَمَّتقرآنِ کریم میں بھی بیان کی گئی ہے،چنانچہ

پارہ15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر11میں ارشادِ ربّانی ہے:

وَ یَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالْخَیْرِؕ-وَ كَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا(۱۱)          

ترجمۂ کنزالایمان:اور آدمی بُرائی کی دعا کرتا ہے جیسے بھلائی مانگتا ہے اور آدمی بڑا جلد باز ہے۔

جلد بازی کی مَذَمَّت

            پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کردہ آیتِ مقدسہ کے تحت تفسیر صراط الجنان میں لکھا ہے:اس آیت کے آخر میں فرمایا گیا کہ آدمی بڑا جلد باز ہے۔اسے سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں لوگوں کی ایک تعداد ایسی نظر آتی ہے جو دینی اور دنیوی دونوں طرح کے کاموں میں نامطلوب جلد بازی سے کام لیتے ہیں، جیسے وضو کرنے میں،نماز ادا کرنے میں،تلاوتِ قرآن کرنے میں،روزہ افطار کرنے میں،تراویح ادا کرنے میں،قربانی کرنے میں،  ارکانِ حج ادا کرنے میں، دعا کی قبولیت میں، بد دعا کرنے میں، کسی کو گناہگار قرار دینے میں،کسی کے خلاف بد گمانی کرنے میں،دنیا طلب کرنے میں،نہ ملنے پر شکوہ کرنے میں،رائے قائم کرنے میں،کسی سے جھگڑا مول لینے میں، کسی پرغصہ نافذ کرنے میں، کسی کے خلاف یا کسی کام سے متعلق فیصلہ کرنے میں، گاڑی سے اترنے یا چڑھنے میں اور روڈ پار کرنے وغیرہ بے شمار دینی اور دُنیوی اُمور میں لوگ جلد بازی کرتے ہیں اور ا س کانتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات (sometimes)لوگوں کی عبادات ہی ضائع ہوجاتی ہیں اور کبھی و ہ دنیوی معاملات میں بھی شدید نقصان سے دوچار ہو جاتے ہیں اور ان کے پاس ندامت اور پچھتاوے کے سوا کچھ باقی نہیں