Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

فتنوں سےکیسے بچا جائے؟

پیاری  پیاری اسلامی بہنو!بِلا شبہ آج کا دور فتنوں سے بھرپورہے،ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی ایک نیا فتنہ سَر اُٹھارہا ہے،اب سُوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم ان فتنوں سے اپنے آپ کو کیسےبچا سکتی  ہیں؟توآئیے!موجودہ دور کےفتنوں سے بچنے کے لئے چندطریقے پیشِ خدمت ہیں۔ سنئےاور عمل کی کوشش کیجئے:

(1)فتنوں سے حفاظت اورایمان کی سلامتی کے لئے اچھی صحبت اختیار کی جائے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس وَقْت عاشقانِ رسول  مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی اچھی صحبت پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو فتنوں سے بچاتی،انہیں ایمان  کی سلامتی کا ذہن دیتی اور انہیں حقیقی معنیٰ میں سُنّتوں کا  پیکربناتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی بَرَکت سے اب تک بے شمار لوگوں کی اِصلاح ہوئی اوراِیمان کی حفاظت کے لیے کُڑھنے  کاذہن بنا۔

(2)اپنے آپ کو فتنوں سے بچانے کے لئے ضرورت کے علاوہ گھر سے باہر نکلنے سے  بچا جائےکہ اسی میں سلامتی ہے۔

(3)موجودہ دور میں سوشل میڈیا(Social Media)فتنوں کو پھیلانے کا ایک خطرناک ترین ہتھیار بنتا جارہا ہے،اسلام دشمن قُوّتیں اپنے بُرے مقاصد کی خاطر اس کا غلط استعمال کرکےکھلم کھلا اسلامی اَحکام کا مذاق اُڑارہی ہیں،سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، اسی