Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

کے ذریعے مسلمانوں کو بے حیائی اور فحاشی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے،لہٰذا سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو بچاکر رکھئے

(4)عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحت لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنا یا پڑھانا بھی فتنوں سے بچنے میں بہت مددگار ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہمدرسۃ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے نیک اسلامی بہنوں کی صحبت نصیب ہوگی اور بہت سے شیطانی فتنوں سے ہماری حفاظت رہے گی۔

(5)فتنوں سے بچنے بچانے کے لئے100فیصداسلامی چینل،مَدَنی چینل دیکھنے دکھانے کا معمول بنائیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  مَدَنی چینل وہ  واحد چینل ہے  جس پر دکھایا جانے والا ہر سلسلہ شریعت کے مطابق ہوتا ہے، مَدَنی چینل عشقِ رسول کے جام پلاتا ہے،مَدَنی چینل پر درست اسلامی تعلیمات کو دکھایا جاتا ہے،مَدَنی چینل مقدس ہستیوں کا ادب سکھاتا ہے،لہٰذا خود بھی مَدَنی چینل دیکھئے اودوسری اسلامی بہنوں  کو بھی دیکھنے کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سُرمہ لگانے   کی سُنّتیں اور آداب


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵