Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

کرنے سے بچیں  اور طرح طرح کی بے جا فرمائشوں میں پڑ کر ان کے لئے مشکلات کھڑی نہ کریں ،بلکہ جو کچھ میسر ہواس پر راضی رہ کر ہر حال میں صبر اور شکر سے کام  لیں اِنْ شَآءَاللہ نفس وشیطان کے حیلوں سے بچنے میں کامیابی حاصل ہوجائے گی،اور زندگی مشکل ہونے کے بجائے مزید آسان لگے گی۔یاد رہے!  ہر حال میں اللہ کریم کا شکر اداکرنے سے  اللہ کریم خوش ہوتا ہے اور نعمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔  

پیاری  پیاری اسلامی بہنو ! یہ بہت بڑی بد نصیبی ہے کہ جس کی تمام نیکیاں اُس کے گھر والے لے جائیں اور وہ خود کنگال رہ جائے ۔لہٰذاموقع غنیمت جانتے ہوئے خوابِِ غفلت سے  بیدار ہوجانا چاہئے،اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی فرماں برداری کرتے ہوئے اپنی اولاد کی دِینی تربیت کیجئے،انہیں قرآنِ کریم پڑھنا بھی سکھایاجائے، اسلامی آداب بھی سکھائے جائیں،ان کے اَخلاق بھی سنوارنے کی کوشش کی جائے،اللہ پاک اور نبیِّ اکرم  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحَبَّت سکھائی جائے۔آخرت کی فکر دِلائی جائے، موت کی تیاری کروائی جائے،مختلف گناہوں کے بار ے میں بتایا جائے اوراِن گناہوں سے بچایا بھی جائے۔

وہ وقت  جس کی نشاندہی رسولِ  کریم  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمائی ہے کہ جس میں سُنّت پر عمل کرنا، دِین پر قائم رہنااور اِس راہ میں آنے والی تکالیف پر صَبْر کرنا بہت مشکل ہوگا۔آئیے!اِس بارے میں 2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   سُنئے اور سنتوں پر عمل کی کوشش کیجئے،چنانچہ

سُنّتیں  اپنانا اَنگارہ تھامنے کی طرح ہوگا

(1)اِرْشادفرمایا:اَلْمُتَمَسِّكُ بِسُنَّتِي عِنْدَ اِخْتِلَافِ اُمَّتِي كَالْقَابِضِ عَلَى الْجَمْر یعنی اختلافِ اُمّت