Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

گے۔آئیے! اِس بارے میں4 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنئے،چنانچہ

رضائے الٰہی کے لئے مَحَبَّت کرنے والوں کی جزا

(1)ارشادفرمایا:جو کسی سےاللہ پاک کے لئے مَحَبَّت رکھے،اللہ پاک کے لئے دُشمنی رکھے اور اللہ پاک کے لئے دے اور اللہ پاک کے لئے مَنْع کرے،اُس نے اپنا اِیمان کامِل کرلیا۔(ابوداود،کتاب السنة،باب الدلیل علی زیادةالخ،۴/۲۹۰،حدیث: ۴۶۸۱)

(2)ارشادفرمایا:دو(2)شخصوں نے اللہ پاک کے لئے آپس میں مَحَبَّت کی،ایک مَشْرِق میں ہے، دُوسرا مَغْرِب میں،قِیامت کے دناللہ پاک دونوں کوجمع کردے گا اور فرمائے گا:یہی وہ(شخص)ہے جس سے تُو نے میرے لئے مَحَبَّت کی تھی۔(شعب الایمان،باب فی مقاربة...الخ،فصل فی المصافحة...الخ،۶/ ۴۹۲، حدیث:۹۰۲۲)

(3)ارشادفرمایا:اللہ پاککے لئے مَحَبَّت رکھنے والے عَرْش کے آس پاس یاقُوت کی کُرسیوں پر ہوں گے۔(معجم کبیر،سلیمان بن عطاء الخ،۴/۱۵۰، حدیث:۳۹۷۳ (

(4)ارشادفرمایا:جنّت میں یاقُوت کے سُتون ہیں،اُن پر زَبَرجَد کے کمرے ہیں،وہ ایسے روشن ہیں جیسے چمکدار ستارے۔لوگوں نے عرض کی:یارسولَ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اُن میں کون رہے گا؟ فرمایا:وہ لوگ جواللہ پاک کے لئے آپس میںمَحَبَّت رکھتے ہیں،ایک جگہ بیٹھتے ہیں،آپس میں مِلتے ہیں۔

(شعب الایمان،باب فی مقاربة...الخ،فصل فی المصافحة...الخ،۶/۴۸۷،حدیث:۹۰۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری  پیاری اسلامی بہنو آپ نےسُنا کہ جو خوش قسمت مسلمان اللہ پاک کی خاطِر