Share this link via
Personality Websites!
سے ظاہری مَحَبَّتکریں اور وہ بھی غَرَض (مطلب)کے لئے جب غَرَض(مطلب)نکل جاوے دوستی(Friendship)بھی ختم ہوجاوے۔(مرآةالمناجیح،۷/۱۴۰-۱۴۱)
پیاری پیاری اسلامی بہنو !معلوم ہوا!مسلمان کاہر کام اللہ پاک کی رِضا کے لئے ہونا چاہئے، حتّٰی کہ اگر کوئی دوستی رکھے توبھی اللہ پاک کی رِضا کی خاطِراور دشمنی رکھے تو بھی اللہ پاک کی رِضا کے لئے،چنانچہ
مَرْوِی ہے،اللہ پاک نے ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس وَحی بھیجی:فُلاں زاہِد(یعنی دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والے)سے کہہ دو کہ تمہارا دُنیا سے بے رَغبتی اختیار کرنا اپنے نَفْس کو سکون پہنچانے کے لئے ہے اور سب سے جدا ہو کر مجھ سے تَعَلُّق رکھنا یہ تمہاری عزّت ہے، جو کچھ تم پر میرا حق ہے اُس کے مقابِلے میں کیا عمل کیا۔ عَرْض کی، اے ربِّ کریم! وہ کون سا عمل ہے؟اِرْشاد فرمایا:کیا تم نے میری وجہ سے کسی سے دشمنی کی اور میرے بارے میں کسی ولی سے دوستی کی؟۔(حلیة الاولیاء،طبقات اھل المشرق، ذکر جماعة من اعلام البغدادیین،۱۰/۳۳۷ ،حدیث:۱۵۳۸۴)
لہٰذاہمیں بھی چاہئے کہ ہر قسم کے جائز تَعَلُّقات میں رِضائے الٰہی کوپیشِ نظر رکھیں۔جو خوش نصیب اسلامی بہنیں اللہ پاک کے لئے ایک دوسرے سےدوستی رکھتی ہیں اُنہیں مبارَک ہو کہ حدیثِ پاک کے مطابِق ایسے لوگ کامِل اِیمان والے ہیں اوراللہ پاک اُن کو قِیامت کے دن ایک ساتھ جمع فرمادے گا، وہ خوش نصیب عَرْش کے آس پاس یاقُوت(قیمتی پتھرکی ایک قسم)کی کُرسیوں(Chairs) پر ہوں گے اور جنّت میں یاقُوت کے سُتونوں پر مُشْتَمِل زَبَرجَد(قیمتی پتھرکی ایک قسم)کے کمرے اُن کے ٹھکانے ہوں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami