Book Name:Bimari Kay Faiedy

ہوتا ہے کہ جلد نماز پڑھ لیں۔پھر فرمایا:ہر ایک مرض یا تکلیف جسم کے جس مَوضِع (یعنی جگہ )پر ہوتی ہے وہ زیادہ کفّارہ اسی موقع کا ہے کہ جس کاتعلق خاص اس سے ہے، لیکن بخاروہ مرض ہے کہ تمام جسم میں سرایت کرجاتا ہے جس سے بِاِذْنِہٖ تَعَالٰی(یعنی اللہ کریم کے حکم سے )تمام رَگ رَگ کے گناہ نکال لیتا ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہ مجھے اکثر حرارت و دردِ سررہتا ہے۔(ملفوظات اعلیٰ حضرت، ص ۱۱۸ تا ۱۱۹)

دردِ سر ہو یا بخار  آئے تڑپ جاتا ہوں                                  میں  جہنَّم  کی  سزا  کیسے سہوں  گا یا رب!

عَفْوْ  کر اور  سدا  کیلئے  راضی  ہو جا                                        گر کرم کر دے تو جنَّت میں رہوں گا یا رب!

         (وسائل بخشش مُرَمَّم،ص ۸۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عموماً بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ جب بیمار ہوجائیں اور کوئی مزاج پوچھنے آئے تو ایسے لوگ خواہ مخواہ ان کے سامنے شکوے شکایات کے انبار لگادیتے ہیں ۔مثلاً”ارے بھائی!کیا بتاؤں؟بیماریاں جان نہیں چھوڑتیں “۔”علاج کرواکروا کر تھک گیا ہوں مگر کہیں سے بھی افاقہ نہیں ہورہا“۔”اتنا پرہیز کرتا ہوں مگرمَرَض بڑھتا گیا جُوں جُوں دوا کی“کے مِصداق مرض میں مسلسل اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے “۔”مہنگے ترین ڈاکٹروں اور حکیموں  کے پاس بھی گیا“۔”مہنگے ترین ہسپتالوں اور دواخانوں کے دھکے بھی کھائے“۔”مہنگی دوائیں بھی استعمال کیں،ایک عرصے سے تعویذات بھی استعمال کررہا ہوں،کئی بار مدنی قافلوں میں بھی سفر کرچکا ہوں مگر بیماریاں ہیں کہ جان چھوڑنے کا نام نہیں لیتیں“۔”ارے بھائی!حال کیا پوچھتے ہو؟بیماریوں نے تو جوانی میں ہی بوڑھا کردیا“۔”معدہ خراب رہتا ہے“۔” کمزوری بڑھتی جارہی ہے“۔”شوگر Sugar ، بلڈپریشر(B.P.) اور یورک ایسیڈ(Uric acid)بڑھ چکے ہیں“۔”دل،گُردےیاجگرنے کام کرنا چھوڑ