Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

مقاصد٭مدنی انعامات کی درجہ بندی،٭چند مدنی انعامات کے طبّی و سائنسی فوائد،٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ٭مدنی انعامات کی برکتیں،٭مدنی انعامات کے متعلق فرامینِ امیر اہلسنّت٭مدنی انعامات کے بارے میں مرکزی مجلس شورٰی کے مدنی مشوروں کے مدنی پھول٭مدنی انعامات سے مُتَعَلِّق شرعی و تنظیمی احتیاطوں پر مشتمل سوالات جوابات وغیرہ ۔

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی اِنعامات،عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاددِلاتا ہے،٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔

مدنی انعامات کی برکتیں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مدنی انعامات کی وجہ سے کثیر اسلامی بھائیوں کو برکتیں حاصل ہوئی ہیں اورہورہی ہیں۔چنانچہ

صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد  کے اطراف میں رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا تحریری بیان ہے کہ گُزَشْتَہ 12 سال سے ایک مرتبہ بھی مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ جَمْع کروانے میں ناغہ نہیں کیا ، بلکہ گُزَشْتَہ ڈیڑھ سال میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ انہوں نے فِکْرِ مدینہ نہ کی ہو ۔  چُنَانْچِہ مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کی بَرَکَت سے نہ صِرف انہیں سُورۂ  مُلْک زبانی یاد ہو چکی ہے ، بلکہ اللہ پاک کے فَضْل و کَرَم