Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

ولایت کی دُعافرماتے ہوئے اللہپاک کی بارگاہِ عالی میں دُعا کرتے ہیں۔

تُو ولی اپنا بنالے اس کو ربّ لم یَزل

’’مدنی انعامات‘‘ پرکرتا ہے جو کوئی عمل

(وسائلِ بخشش مرمّم،ص۶۳۵)

مدنی انعامات کی اہمیت

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!”مَدَنی انعامات“کا عظیم تحفہ نہ صرف اَسْلاف رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کی یاد  دِلاتا ہے بلکہ اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے،ان مدنی انعامات پر عمل کر كے ہم اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کا عظیم جذبہ پاسکتے ہیں، مَدَنی اِنعامات کے رسالے کو کھول کر اس میں دئیے گئے  سُوالات  کے جوابات میں خودہی ”ہاں “یا ”نا“کے ذریعے اپنے اَعْمال کے اچھے بُرے ہونے کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی غلَطیوں کو سُدھار سکتے ہیں۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بےشُمار اسلامی بھائی،اسلامی بہنیں اور طَلَبہ وطالبات روزانہ”فکرِمدینہ “کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کے رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں،جس کی برکت سے نیک بننے اورگُناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہ پاک کے فَضْل وکرَم سے دُور ہوتی چلی جاتی ہیں  اور پابند ِ سُنّت بننے ، گُناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حِفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذہن بھی بنتا ہے۔ اگر آپ یہ رسالہ خرید کر اپنے پاس رکھیں گے بار بار دیکھتے رہیں گے، فکرِ مدینہ کرتے رہیں گے تو نہ صرف آخرت کی یاد پیدا ہوگی بلکہ نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بھی ذہن بنے گا۔ مدنی انعامات کا یہ رسالہ خود کو نصیحت کرنے کا بہترین ذریعہ (Source) ہے۔ ہمارے بزرگانِ دین بھی خود کو نصیحت کےلیے مختلف ترکیبیں استعمال کرتے تھے،