Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنَّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں                   نیک ہوجائیں مُسَلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عیادت کرنے کے مدنی پھول

’’ عیادت کرنارسول  ِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سنّتِ مُبارَکہ ہے آئیے ! اس بارے میں چند  مَدَنی پھول سنئے۔ ٭2فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :{۱} عُوْدُوا الْمَرِیضَ یعنی مریض کی عِیادت کرو (الادب المفرد، ص۱۳۷، حدیث۵۱۸){۲} جس نے اچّھے طریقے سے وُضو کیا پھر اپنے مسلمان بھائی کی ثواب کی نیّت سے  عِیادت  کی تو اسے جہنَّم سے70سال کے فاصلے تک دور کردیا جائیگا(ابوداوٗدج۳ص۲۴۸حدیث ۳۰۹۷) ٭مریض کی عِیادت کرنا سنّت ہے ا گر معلوم ہے کہ عِیادت کیلئے جانے سے اُس بیمار پر گِراں(یعنی ناگوار) گزرے گا، ایسی حالت میں عِیادت کیلئے مت جایئے(بہار شریعت ج۳ص۵۰۵) ٭ اگر مریض سے آپ کے دل میں رَنجش یا طبیعت کو اس سے مُناسَبَت نہیں پھر بھی عِیادت کیجئے ٭ اتّباعِ سنّت کی نیّت سے عِیادت کیجئے اگرمَحض اس لیے بیمار پُرسی کی کہ جب میں بیمار پڑوں تو وہ بھی میری تِیمارداری کیلئے آئے تو ثواب نہیں ملے گا ٭ کسی کی  عِیادت کیلئے جائیں اور مَرَض کی سختی دیکھیں تو اُس کو ڈرانے والی باتیں نہ کریں مَثَلاً تمہاری حالت خراب ہے اور نہ ہی اِس انداز پر سَر ہلائیں جس سے حالت کا خراب ہونا سمجھا جاتا ہے ٭ عیادت کے موقع پر مریض یادُکھی شخص کے سامنے اپنے چِہرے پر رنج و غم کی کیفیت نُمایاں کیجئے ٭ بات چیت کا انداز ہرگز ایسا نہ ہو کہ مریض یا اُس کے عزیز  کو وَسوَسہ آئے کہ یہ ہماری پریشانی پر خوش ہو رہا ہے۔ ٭ مریض کے گھروالوں سے بھی اظہار ِہمدردی کیجئے اور


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵