Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

اے عمر! اللہ سے ڈرتے رہو!

       حضرت اَنَس بن مالکرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُفرماتے ہیں :میں ایک باغ  میں  گیا تو وہاں اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی آواز سُنی،ہم دونوں  کے درمیان ایک دِیوار حائل تھی اور وہ کہہ رہے تھے: عمر،خَطَّاب کا بیٹااور امیر المومنین کا منصب!  واہ کیا خوب!اے عمر!اللّٰہ پاک سے ڈرتے رہو ورنہ اللّٰہ پاک تمہیں  سخت عذاب دے گا۔(تاریخ الخلفاء، عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ، فصل فی نبذ من سیرتہ، ص۱۰۲)

اے عاشقانِ صحابہ و اہل بىت!غور کیجئے! اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا  عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ اللہکے پیارے حبیب، دُکھیا دِلوں کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیارے صحابی ہیں،  اور یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کے سائے  سےشیطان  بھاگتا تھا ۔(بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی،باب  مناقب عمر بن الخطاب، ۲/۵۲۶، حدیث: ۳۶۸۳مفہوماً)٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کوحضورنبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاپنی زبانِ مُبارک سےجنّتی ہونےکی خوشخبری دی ہے۔( بُخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی،باب مناقب عمر بن الخطاب،۲/۵۲۵،حدیث:۳۶۷۹مفہوماً) ٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کے بارے میں اللہ کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ دعا فرمائی ہے کہ اےاللہ کریم!عُمر بن خَطَّاب کے ذَرِیْعےاِسلام کوعزّت عَطا فرما! (ابن ماجہ، کتاب السنۃ، فضل عمر ، ۱/۷۷،حدیث : ۱۰۵)٭یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں، جن کی رائے کے مطابق قرآنِ کریم کی آیاتِ مُبارکہ نازل ہوئیں۔(تاریخ الخلفاء، ص۹۶، الصواعق المحرقۃ، ص۹۹)

کردارِ فاروقی پر عمل کیجئے!

اتنی بلند وبالا شان و شوکت کے باوجود اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ