Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

اپنا احتساب کرنے والے بزرگ

       جیسا کہ حضرت ِ سیِّدُنا ابومسلم خولانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے اپنی مسجد میں ایک چابُک لٹکا رکھا تھا اور فرماتے: ”چوپاؤں سے زیادہ میں اس کا حقدار ہوں۔“جب کچھ سُستی محسوس کرتے تو اپنی پنڈلی پر چابُک سے ایک یا دو ضربیں لگاتے۔ (اللہ والوں کی باتیں، ص۲/۲۰۳)

       پىارے پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! حضرت سَىِّدُناابو مسلم خولانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کثرت سے عبادت کرتے ،لیکن پھر بھی انہوں نے سُستی سے بچنے کے لیے مسجد میں چابُک یعنی کوڑا لٹکا رکھا تھا۔ مدنی انعامات کا رسالہ اگر ہمارے پاس ہوگا تواس کے مطابق غوروفکرکرکے ہماری بھی سُستیوں کی کاٹ ہوگی اور نیک اعمال کی رغبت ہوگی۔ یقین مانیے! مدنی انعامات کے رسائل اپنی اصلاح کا بہترین نسخہ ہیں۔ اور مَدَنی اِنْعَامات“کے مُطابِق روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے ہر  مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو مَدَنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانا ذیلی حلقوں کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام بھی ہے۔

       یادرہے!مَدَنی انعامات پر خودعمل کرتے ہوئے دیگرعاشقانِ رسول میں مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کرنااورپھرمہینا ختم ہونے پران سے وصول کرنابھی ہماری ذمہ داری ہے۔12مدنی کاموں میں سے اس مدنی کام ’’مدنی انعامات ‘‘کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ’’مدنی انعامات ‘‘ کا مطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اور با لخصوص  (Especially)ذمہ داران اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں ،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے بھی پڑھا جا سکتا ہے ۔اس رسالے کے مطالعے  کی برکت سے آپ جان سکیں گے ،٭مدنی انعامات کیا ہیں؟٭فکرِ مدینہ کیسے کی جائے؟٭مدنی انعامات کے