Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

کوتحریری طور پر محفوظ رکھنے  کی کوشش کرتا ہے،جہاں کسی قسم کی خامی نظر آئے، اُسے دُرُسْت کرتا ہے اور جوچیز نفع کے حُصُول میں رُکاوٹ نظر آتی ہے اس کو دُور کرتا ہے۔ اگر وہ اپنے کاروباری مُعامَلات کا مُحاسَبہ نہ کرے تو اُسے نفع حاصل ہونا تو درکِنار ،اُلٹا نُقْصان کا سامنابھی ہوسکتا ہےاور اگر اس نُقْصان کے بعد بھی وہ غفلت کی گہری نیند سے بیدار نہ ہوتو ایک دن ایسا بھی آتا ہے کہ اُس کا اَصَل سرمایہ بھی باقی نہیں رہتا اور وہ کوڑی کوڑی کا مُحتاج ہوجاتا ہے۔ بالکل اسی طرح جو شخص ”کاروبارِ آخرت“میں نفع کمانے کا آرزُو مَنْد ہو ،اُسے بھی چاہئے  کہ اپنے کئے گئے اَعْمال پر غور کرے ، جو اَعْمال اُس کو نفع دِلوانے میں مُعاون (Contributor) ثابت ہوں، اُن کو مزید بہتر کرے اور جو کام اِس نفع کے حُصُول میں رُکاوٹ بن رہے ہوں، اُنہیں چھوڑ دے،جو شخص اس طرح اپنا اِحْتِساب جاری رکھے گا،وہ اللہ پاک کی توفیق سےکامیابی سے ہمکِنار ہو گا اور بطورِ نفع اِنْ شَآءَاللہ اُسے جنّت  میں داخلہ نصیب ہوگا اور اگر ایسا کرنے کی بجائے ”خواب ِ غفلت “  کا شکارہوجائے تو وہ خسارے میں رہے گا،جس کا نتیجہ جہنّم میں داخلے کی صُورت میں سامنے آسکتا ہے۔(وَالْعِیاذُ بِاللہ)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے آسان اور بہتر انداز میں غوروفکر کرنے کےبارے میں جو رہنمائی فرمائی ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے، آپ نے اِس پُرفِتَن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشْتَمِل شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ بنام”مَدَنی اِنعامات“بَصُور ت سُوالات عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72،اسلامی بہنوں کے لئے 63،طَلَبۂ علمِ دین کے لئے 92 ،دِینی طالِبات کے لئے 83 ، مَدَنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کے لئے 40، خُصُوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات عطا فرمائے ہیں۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمدنی انعامات پر عمل کرنے والوں کے لیے