Book Name:Lalach Ka Anjaam

بھرے اِجتماعات اور مَدَنی مُذاکروں میں شرکت کرنے والے عاشِقانِ رسول کو دیکھ کر کیا ہمارے اندربھی اِن مَدَنی کاموں کو کرنے کا لالچ پیدا ہوا۔؟

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم میں سے بعض وہ خوش نصیب بھی ہوں گے جو مختلف تنظیمی ذِمہ داریوں پرخدمتِ دِین کی سعادت پارہے ہیں،ہم سب غورکریں کہ جو میری ذمہ داری ہے،اُس کے مطابق کیا میں وَقْت دے پارہا ہوں کہ نہیں؟اپنی ذِمَّہ داری کے تقاضے پورےکر پارہا ہوں کہ نہیں؟ میرے شہر/علاقے/گاؤں میں12مَدَنی کاموں کی دُھوم دھام ہے کہ نہیں؟نئے نئے اسلامی بھائیوں پراِنفرادی کوشش کرکے ان کو بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ کرکے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کامَدَنی کام کرنے والا بنانے کا جذبہ ہے کہ نہیں؟اگر جواب نفی میں ہوتوہمیں اِس کا بھی لالچ ہونا چاہئے کہ اے کاش!میری ذِمہ داری کے عرصے میں ہر طرف سُنّتوں کی مَدَنی بہاریں آجائیں، مسجدیں نمازیوں سے بھرجائیں،ہرطرف مَدَنی قافلوں کی دھوم دھام ہوجائے،میرے ذِمّے جو اَہداف ہیں،وہ پورے کرنے میں کامیاب ہوجاؤں،اللہ کرے!ہمیں12مَدَنی کاموں کوآگے سے آگے بڑھانے کا لالچ نصیب ہو جائے۔

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع“

اےعاشقانِ رسول!ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام،”ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں شِرکت“ بھی ہے۔٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں تلاوت و نعت اور عِلْمِ دین سے بھر پور سُنّتوں بھرااِصلاحی بیان سُننے،اجتماعی طورپر ذکرُاللہ کرنے اور رِقّت انگیز دُعا میں اپنے گُناہوں سے توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ بُری صحبت سے بچنے اور اچھی صحبت اِخْتِیار کرنے کے مواقع بھی ملتے ہیں۔٭یقیناً اچھی صحبت اِخْتِیار کرنا اور مل کر اللہکریم کا ذِکر کرنا