Book Name:Lalach Ka Anjaam

چیزیں ایک نمبر ظاہر کرکے بیچ کر مَعَاذَاللہ اِسے خُدا کے فَضْل کانام دیا جارہا ہے،عزّت و شہرت اور مَنْصب کے حُصول کے لالچ میں رِشوت دینے اور دوسروں کا حق مارنے سے بھی گریز نہیں کیا جارہا۔ بہترین زندگی گزارنے کے باوجود بھی کچھ اِس طرح کی خواہشات دل میں مچلتی رہتی ہیں کہ

اے کاش!میں بھی فُلاں کی طرح سیٹھ ہوتا،اے کاش!فُلاں کی طرح میرا بھی عالیشان بنگلہ ہوتا، اے کاش!میں بھی فُلاں کی طرح مُختلِف مُلکوں اور شہروں کی سیر و تفریح  پر قُدرت پاتا،اے کاش!میں بھی فُلاں کی طرح عالیشان زندگی گُزارتا،اے کاش!میں بھی فُلاں کی طرح مَنْصَب و وَزارت کے مزے لُوٹتا،اے کاش!میں بھی فُلاں کی طرح جائیدادوں کامالک ہوتا،اے کاش!میرے پاس بھی فُلاں کی طرح جدید ترین کاریں،اسکوٹریں اور دیگرسَہُولِیات ہوتیں،اے کاش!فُلاں کی طرح میری شُہرت کے بھی ڈَنکے بجنے لگ جائیں وغیرہ وغیرہ۔

ہم غور کریں!کبھی نیک لوگوں اور سُنَّتوں پر عمل کرنے والوں کو دیکھ کر بھی کیا ہمارے دل میں سُنّتوں پر عمل اور نیکیاں کرنے کا لالچ پیدا ہوا؟،عاشِقانِ رسول کو خَوفِ خدا و عِشْقِ مُصْطَفٰے میں روتا دیکھ کر کیا ہم نے بھی اُن جیسا بننے  کی تمنّا کی؟مکّہ و مدینہ جانے والوں کو دیکھ کر کیا ہمارے اندر بھی زِیارتِ حَرَمَیْن شَرِیْفَیْن کے لئے بے قَراری پیدا ہوئی؟،کسی کو فَرْض نَمازوں،تَہَجُّد،اِشراق و چاشْت،اَوَّابِیْن اور صَلٰوۃُ التَّوْبَہ پڑھتا دیکھ کر کیا ہمارے اندر بھی اِن نَمازوں کے اِہتمام کا جذبہ بیدار ہوا؟کسی کو تلاوتِ قُرآن کرتا دیکھ کر کیا ہمارے دل میں بھی تلاوتِ قُرآن کا لالچ پیدا ہوا؟،قرآنِ کریم یاد کرنے والوں اور عِلْمِ دِین حاصل کرنے والوں کو دیکھ کر کیا ہمارے اندر بھی قرآن یاد کرنے اورعِلْمِ دِین حاصل کرنے کی تَڑپ پیدا ہوئی؟مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں اور مَدَنی قافِلوں کے مسافِر وں کو دیکھ کر کیا ہمارے دل میں بھی مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں میں سَفَر کرنے کی کُڑھن پیدا ہوئی،12مَدَنی کام کرنے،سُنّتوں