Book Name:Lalach Ka Anjaam

کردینا۔(رسالہ قشیریۃ،ص۲۰۳ )٭دُنیاوی چیزوں میں قَناعت اور صَبْر اچھا ہے مگر آخِرَت کی چیزوں میں حِرْص(لالچ) اور بے صَبْری اعلیٰ ہے،دِین کے کسی دَرَجے پر پہنچ کر قَناعت نہ کرلو آگے بڑھنے کی کوشِش کرو۔(مرآۃ المناجیح،۷/۱۱۲) ٭لالچ بہت ہی بُری اور نِہایَت خراب عادت ہے،اللہ پاک کی طرف سے بندے کو جو رِزْق و نعمت اور مال و دَولت یا عزّت ومَرتَبہ  مِلا ہے،اُس پر راضِی ہو کر قَناعت کرلینی چاہئے۔(جنتی زیور،۱۱۰ ملخصاً)٭جس کی لَلچائی نظریں لوگوں کے مال کو دیکھتی رہیں وہ ہمیشہ غمگین رہے گا۔(رسالہ قشیریۃ،۱۹۸)٭بَلْعَم بن باعُوراء جو بہت بڑا عالِم اورمُسْتَجَابُ الدَّعَوات تھا (یعنی اس کی دعائیں بہت مقبول ہوتی تھیں)،حِرْص و لالچ نے اُسے دنیا و آخرت میں تباہ و برباد کردیا۔(ملفوظات اعلیٰ حضرت،ص۳۶۷ ماخوذاً)٭اللہ پاک فرماتا ہے :وہ شخص میرے نزدیک سب سے زیادہ مالدار ہے جو میری دی ہوئی چیز پر سب سے زیادہ قَناعت کرنے والا ہے۔(ابنِ عساکر ،موسیٰ بن عمران بن یصھر بن قاھث،۶۱/ ۱۳۹ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭غم اور پریشانی سے نجات کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”غم اور پریشانی سے نجات کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دعایہ ہے:

اللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ

(ترمذی،کتاب الدعوات،باب(ت:۷۱)،۵/۲۹۴،حدیث:۳۴۹۵)

ترجمہ:اےاللہ پاک!میں حُزْن،غم،عِجْز،سُستی،بُخْل،غَلَبہ،قَرْض اورلوگوں کےغَلَبہ سے