Book Name:Lalach Ka Anjaam

اجتماع ‘‘بھی ہے۔مجلس ہفتہ وار اجتماع عموماً3سے5 ارکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بنانا،تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا،اسپیکر،لائٹس،جنریٹر اور یو پی ایس کا مناسب انتظام کرنا،وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا،اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا،دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر اُٹھانا، بستوں،وضوخانہ اورمسجد کی چھت پر گفتگو میں مصروف  اسلامی بھائیوں کو  نرمی و شفقت سے اجتماع میں شرکت کروانا،ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل لگانا،مکتبہ المدینہ کے کتب و رسائل کی بستے پر فراہمی اور بستوں پر غیر شرعی و غیر اخلاقی لڑیچر اور غیر معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت پر نظر رکھنا، اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا انتظام کرنا،جوتے رکھنے کے لئے چوکیاں بنا کر ترتیب سے جوتے رکھنا،ہر بستے کی جگہ مخصوص کرنا بلکہ ممکنہ صورت میں پینا فلیکس بینر یا بورڈ لگانا وغیرہ اس مجلس کی  ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اللہ کریم”مجلس ہفتہ وار اجتماع“کومزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!  نیکیوں کا لالچ کرنے میں دنیا و آخرت کی کامیابی جبکہ مال کی مَحَبَّت و لالچ میں دِین و دُنیا کی تباہی و بَربادی ہے،بندہ مال کے لالچ میں مُبْتَلا  ہوکر بسااوقات جُھوٹ جیسی بُری بیماری میں مُبْتَلا  ہوجاتا ہے،دُنْیوی لالچ  کا نَشہ اِنسان کو اچھی صحبت سے محروم کروادیتا ہے اور بالآخر اُسے تباہی کے کَنارے لاکھڑا کرتا ہے۔آئیے!اب دل تھام کر مالِ دنیا سے مَحَبَّت اور دُنْیوی  لالچ میں مُبْتَلا لالْچِیوں کے اَنجام پر مُشْتَمِل ایک نہایت عبرت ناک حکایت سُنئے اور عبرت حاصِل کیجئے ،چنانچہ

تیسری روٹی کہاں گئی؟