Book Name:Lalach Ka Anjaam

فضیلت والا عمل ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ہے:جب لوگ کسی مجلس میں جمع ہو کر اللہ کریم کا ذِکر کرتے ہیں،پھر جب وہ فارغ ہوتے ہیں تو اُن سے کہا جاتا ہے کہ کھڑے ہوجاؤ،بے شک تمہارے گُناہوں کو بخش دِیا گیا ہے اور تمہاری بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دِیا گیا ہے۔(شعب الایمان،باب فی محبۃ اللہ،۱/۴۵۴،حدیث:۶۹۵)٭”ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع“تلاوتِ قرآن،نعتِ مُصْطَفٰے،سُنَّتوں بھرے بیان،رِقَّت اَنگیز دُعا،ذِکر و دُرُودکے مَدَنی  پُھولوں اور عِلْمِ دین کے گلدستوں سے سَجا  ہوتا ہے۔

12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مَدَنی کام”ہفتہ واراِجتماع“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”ہفتہ واراِجتماع“کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی،بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

اِس رِسالے کے مطالعے کی بَرَکت سے آپ جان سکیں گے۔٭اِجتماعات کی اَہَمِّیَّت٭دعوتِ اسلامی اوراِجتماعات کا اِہتمام٭ہفتہ واراِجتماع کیا ہے؟٭اجتماع کا مکمل جدول٭اجتماع میں شرکت کرنےکے13فضائل وبرکات٭ہفتہ واراِجتماع سے مُتَعَلِّق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مَدَنی مشورو ں کے مَدَنی پھول٭خیرخواہ کے19مَدَنی پھول٭ہفتہ واراجتماع سے مُتَعَلِّق اِحتیاطوں اورمُفید معلومات پر مُشْتَمِل سُوال جواب٭ہفتہ واراجتماع کی شرعی و تنظیمی اِحتیاطیں وغیرہ۔

آئیے!ترغیب کے لئے”ہفتہ وار اجتماع“میں شرکت کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے والے ایک عاشقِ رسول کی  مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

اِسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ  کردیا دیکھو!