Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

پىاری پىاری اسلامى بہنو !آئیے!مُطالَعَہ کرنے کے بارے میں چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے2فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:بے شک عِلْم سیکھنے سے آتاہے۔(کنز العمال، ۱۰/ ۱۰۴، حدیث:۲۹۲۵۲)۔(2)فرمایا:دنیا لعنتی ہے،اللہ پاک کے ذِکْر،اس کے دوست اور دینی عِلْم پڑھنے اور پڑھانے والے کے علاوہ اس کی ہرچیزبھی لعنتی ہے۔(تِرمِذی، کتاب الزہد، ۴/ ۱۴۴، حدیث:۲۳۲۹)٭مُطالَعَہ اِیمان کی مضبوطی کا باعث ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۶) ٭مُطالَعَہکرنے سے عِلْم بڑھتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟، ص۱۷)٭مُطالَعَہ ربِّ کریم کی پہچان کا ذریعہ ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۸)٭مُطالَعَہ کرنے سےکائنات میں غور و فکر کرنے کا ذہن بنتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۸)٭مُطالَعَہ کرنے سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۹)٭ مُطالَعَہ انسان کی دینی و دنیاوی دونوں ترقیوں کا سبب بنتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟، ص۱۹)٭ مُطالَعَہ طبیعت میں چُستی،نگاہوں میں تیزی اور ذہن و دماغ کو تازگی عطا کرتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۹ملخصاً)٭ایسی کتب،رسائل اور اخبارات سے ہمیشہ دور رہیے جو ایمان کے لئے زہرِ قاتل،حیا ختم کرنے اور اخلاق تباہ کرتے ہوں۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص ۲۹)٭اپنے بزرگوں کےحالات جاننے اور ان کی پیروی کرنے کے لئے ان کی سیرت پر مُشْتَمِل کتب کا مُطالَعَہ بھی ضروری ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۳۳)٭امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب تم کوئی عِلْم حاصل کرنے لگو یا مُطالَعَہ کرنا چاہو تو بہتر ہے کہ تمہارا عِلْم و مُطالَعَہ نفس کو پاک کرنے اور دل کی اصلاح کا باعث ہو۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۳۲)٭قوتِ حافظہ کے لئے جہاں اور دوائیں استعمال اور وظائف کئے جاتے ہیں وہیں ایک دوا مُطالَعَہ بھی ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۳۶)٭کوشش کیجئے کہ کتاب ہر وَقْت ساتھ رہے کہ جہاں موقع ملے کچھ نہ کچھ مُطالَعَہ کرلیا جائےاور کتاب کی صحبت بھی ملے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۳۶)٭مُطالَعَہ کرنے کے بعدتمام مطالعے کو