Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

اِبتداسے اِنتہا  تک سرسری نظر سے دیکھا جائے اور اس کا ایک خلاصہ اپنے ذہن میں نقش کرلیا جائے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۲)٭اپنا اِحْتِساب کرنا بھی فائدہ مند ہے کہ مجھے اس مطالعے سے کیا حاصل ہوا اور کون سا مواد ذہن نشین ہوا اور کون سا نہیں۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۲)٭کسی بات کو یاد کرنے کے لیے آنکھیں  بندکرکے یادداشت پر زوردینا مفید ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۷)٭جومُطالَعَہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے بچوں،اسلامی بہنوں  اور محارم رشتہ داروں سے بیان کریں اس طرح بھی معلومات کا ذخیرہ کافی مدّت تک دماغ میں محفوظ رہے گا۔٭جو کچھ پڑھیں اس کی دہرائی(Repeat)کرتی رہیں ۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۲)٭امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی مذاکروں میں عِلْمِ دین کے رنگ برنگے مَدَنی پھول ارشاد فرماتے  ہیں،ان مَدَنی مذاکروں کی بَرَکت سے اپنے عِلْم پر عمل کرنے ،اسے دوسروں تک پہنچانےاور مزید مُطالَعَہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد