Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

اَلْحَمْدُلِلّٰہفتاویٰ رَضَوِیَّہ قرآنِ کریم،حدیثِ رسول،اِجماع اور فقہائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے جُزئیات سے آراستہ  ہر قسم کے مسائل کا ایسا خوب صورت گلدستہ ہے، جو رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں اور فکروں کو اپنی مہکی مہکی خوشبوؤں سے مہکاتا اوراعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بلند دَرَجوں میں مزید اِضافے کا سبب بنتا رہے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اور حُقوقُ الْعِباد !

پىاری پىاری اسلامى بہنو !اعلیٰ حضرت،امام ِ اَہلسنَّت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اعلیٰ  کردار  کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  اللہ پاک کے حُقوق کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق کے بارے میں بھی بہت حسّاس تھےکیونکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کومعلوم تھا کہ بندوں کے حُقوقُ کا مُعاملہ اللہکریم کے حقوق سےبھی زیادہ نازک ہے۔آئیے!بندوں کے حقوق کا احساس کرنے کےبارے میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا دلچسپ واقعہ سنئے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت پر عمل کرنے کی نِیَّت کیجئے ،چنانچہ 

بچے سے معافی مانگی

ایک مرتبہ اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بریلی شریف کی مسجدمیں اعتکاف میں بیٹھےتھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ افطار کے بعد کھانا نہ کھاتے بلکہ صرف پان کھاتے تھے۔جبکہ سَحَری کے وَقْت گھر سے صرف ایک چھوٹے سے پیالے میں فیرینی(Custard) یعنی ایک