Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar
ہوجائیں۔
(2)حضرت سَیِّد ایّوب علی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں:ایک دن میں بہت پریشان تھا،دُعا کا طالب ہوا تو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے دُعا فرمائی اور ساتھ ہی مجھے اور میرے بھائی سید قناعت علی سے ارشاد فرمایا:تم دونوں کا نام بھی میں نے دُعا کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جو آہستہ آہستہ بہت لمبی ہو گئی ہے یہ تمام نام مجھےیاد ہیں ، روزانہ سب کے لیے نام لے کر دُعا کرتا ہوں ۔(فیضان اعلی حضرت ، ۱۸۰ملخصاً)
ماں باپ،استاد اور تمام مسلمانوں کے لئے دُعا کی اہمیت
پىاری پىاری اسلامى بہنو !ہمیں بھی اعلیٰ حضر ت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیر ت اپناتے ہوئے نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے ماں باپ، اور تمام مسلمانوں کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے۔
حضرت سَیِّدُنا ابُو الشیخ اَصبہانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حضرت سَیِّدُنا ثابت بُنانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے روایت کی:ہم سے ذکر کیا گیا ہے:” جو شخص مسلمان مَردوں اور عورَتوں کے لیے بھلائی کی دعاکرتا ہے قیامت کے دن جب ان کی مجلسوں پر گزرے گاایک کہنے والا کہے گا:یہ وہ ہےجو تمہارے لیے دُنیا میں بھلائی کی دعاکرتا تھا پس وہ اس کی شفاعت کریں گے اور بارگاہِ الٰہی میں عرض کر کے اسے جنّت میں لے جائیں گے۔“(فضائل دعا،ص۸۶ملخصاً)
قرآن ِکریم میں مسلمانوں کیلئے دُعا کرنے کے بارے میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِؕ (پ۲۶، محمد: ۱۹)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اوراے حبیب!اپنے خاص غلاموں