Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

پابندی چھوڑدی جائے۔جب ظہر کا وَقْت آیا تو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے وُضو کیا، کھڑے نہ ہو سکتے تھے تو بیٹھ کر باہر  دروازے تک آگئے، لوگوں نے کُرسی پر بٹھا کر مسجدمیں پہنچا دیا اور اسی وَقْت محلے اور خاندان والوں نے یہ طےکیا کہ ہر اذان کے بعد ہم سب میں سے چار(4) مضبوط آدَمی کرسی لے کر حاضر ہوجایا کریں گے اور پلنگ سے ہی کُرسی پربٹھاکرمسجد کی محراب کےقریب بٹھادیا کریں گے۔یہ سلسلہ تقریباً ایک ماہ تک بڑی پابندی سے چلتا رہا۔جب زخم اچھا ہوگیااور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ خود چلنے کےقابل ہوگئے تو یہ سلسلہ ختم ہوا۔اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی نماز تو نماز جماعت کاچھوڑنا بھی بلاعُذرِ شرعی شاید کسی صاحب کو یادنہ ہوگا۔( فیضانِ  اعلیٰ حضرت،ص۱۳۶ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

فکرِ اعلیٰ حضرت اور دعوتِ اسلامی

پىاری پىاری اسلامى بہنو !عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی،عِلْمِ دین کو پھیلانے اور دِینِ متین کی خدمت کرنے میں اعلیٰ حضرت،امامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے تحریر کردہ روشن اُصولوں پرعمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔آئیے!وہ اُصول  اور ان کی روشنی میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مختصراًدِینی خدمات ملاحظہ کیجئے:

(1)فرمانِ اعلیٰ حضرت:عظیمُ الشَّان مدارِس کھولے جائیں جن میں تعلیم کا باقاعدہ  سلسلہ ہو۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مقصد کے تحتعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی نے ملک و بیرونِ ملک 602جامعات المدینہ(للبنین وللبنات)،2980مدارس المدینہ(للبنین وللبنات)اور53دارُالمدینہ(للبنین وللبنات)قائم کئے ہیں۔