Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

چاہیے،کیونکہ حُقوقُ العباد کا معامَلہ انتہائی نازک ہے۔اس کی وجہ سے بہت سے گناہوں میں مُبْتَلا ہونے کا اندیشہ ہے جو دنیاوی اور اُخروی  نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں،مَثَلاً بندوں کے حُقوق اَدا نہ کرنے سے ہم کبیرہ گُناہ میں مُبْتَلا ہو سکتی ہیں اور یہی دل دکھانے،حسد کرنے،دل میں دشمنی رکھنے اور دُشمنیاں کرنے جیسے کئی گُناہوں پر اُبھارسکتی ہے۔ان گُناہوں میں پڑنے کے سبب غیبتوں،چغلیوں،تہمتوں،بدگمانیوں اور کئی کبیرہ گُناہوں کا دروازہ بھی کُھل جاتاہے۔جن کےحُقُوق ضائع کیے انہیں راضی کرنے کیلئے قیامت کے دن اپنی نیکیاں بھی دینی پڑسکتی ہیں اور نیکیاں نہ ہونے کی صورت میں ان لوگوں کے گناہوں کا بوجھ اُٹھا کر  جنَّت سے محروم ہو کر عبرت ناک اَنجام سے واسطہ پڑسکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اور شفقت و خیر خواہی

پىاری پىاری اسلامى بہنو ! اعلیٰ حضر ت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارَکہ  کا ایک پہلو یہ بھی ہےکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ دُعا مانگتے وَقْت اپنے رشتے داروں،دوستوں،مَحَبَّت و عقیدت رکھنے والوں،مُریدوں اور دیگر مسلمانوں کیلئے دعا کرنے کا خُصوصی اہتمام فرماتے تھے۔آئیے!اس کی چند مثالیں ملاحظہ کیجئے:

دُعا کے لئے فہرست بنائی

(1)اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنماز ِ فجر کے بعد اپنے اَوْراد و  وَظائِف کے آخر میں اُن سب کے لئے نام لے کر دُعا فرمایا کرتے تھے۔لوگ اِس بات کی آرزو رکھتے تھے کہ اُن کے نام بھی اِس فہرست میں شامل