Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar
مَدَنی پھول:بیان میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو !10شَوَّالُ الْمُکَرَّماعلیٰ حضرت،امامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادتِ مبارَک کا دن ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہاعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ وہ عظیم ہستی ہیں جو عبادت،تقویٰ وپرہیزگاری،عشقِ رسول ،عاجزی و اِنکساری اور عِلْم و عمل کے حقیقی پیکر تھے،اِنْ شَآءَاللہآج کے اس ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم بَرَکت و رحمت حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے اعلیٰ کردار کی چند جھلکیاں اور اِیمان افروز واقعات سُننے کی سعادت حاصل کریں گی۔آئیے! پہلے ایک نصیحت آموز واقعہ سنئے،چنانچہ