Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

(2)فرمانِ اعلیٰ حضرت:عمدہ کارکردگی پر مُدَرِّسوں(مُعَلّمات) کو بھاری تنخواہیں دی جائیں تاکہ جان توڑ کر کوشش کریں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس اُصول پر عمل کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کی مُعَلِّمَات کو ماہانہ بہترین تنخواہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بونس اور مقررہ چھٹیاں نہ کرنے کی صورت میں ہر چھ مہینے بعد ان چھٹیوں کی رقم بھی پیش کرتی ہے۔ صرف یہی نہیں  بلکہ ممتاز،بہتر اور مناسب دَرَجہ بندی کے اعتبار سے سالانہ اضافہ بھی کیا جاتا اور طے شدہ مدّت کے حساب سے گریڈ اورتنخواہ میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مجلس طِبِّی علاج کے تحت مُعَلِّمَاتکو فری میڈیکل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

(3)مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایتِ مذہب میں مضامین تمام ملک میں بہ قیمت وبِلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔(فتاویٰ رضویہ ،۲۹/۵۹۹ملخصاً)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامیمَدَنی چینل“ اور”آئی ٹی“کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا جبکہ دیگر کتب و رسائل چھاپنے کے ساتھ ساتھ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی اِشاعت کی صورت میں پرنٹ میڈیا کے ذریعے فکرِ رضا کو عام کرنے میں مصروف ہے۔

اللہ کریم اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے طفیل عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مطالعہ کرنے کے مَدَنی پھول